29 جنوری 2014 - 20:30
آیت اللہ سید حسین موسوی کرمانی نے دارفانی کو الوداع کہہ دی

آیت اللہ سید حسین موسوی کرمانی نے ۱۵ سال سے زیادہ حضرت آیت اللہ بروجردی کے حضور میں کسب فیض کیا۔ آپ امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے شاگرد بھی تھے آپ نے فلسفی بحثوں کو ان کے حضور میں پڑھا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت آیت اللہ سید حسین موسوی کرمانی مرحوم حضرت آیت اللہ العظمیٰ بروجردی کے خاص شاگردوں میں سے تھے جو کہولت سن اور بیماری کے باعث آج صبح قم میں دار فانی سے رخصت ہو گئے۔آیت اللہ سید حسین موسوی کرمانی نے ۱۵ سال سے زیادہ حضرت آیت اللہ بروجردی کے حضور میں کسب فیض کیا۔ آپ امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے شاگرد بھی تھے اور فلسفی بحثوں کو ان کے حضور میں پڑھا۔ آپ مرحوم آیت اللہ محمد حسن لنگرودی کے ہم زلف اور حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی کے بیٹے کے ابو الزوجہ بھی تھے۔موصوف نے بہت ساری کتابیں تالیف کی ہیں آپ کی ایک کتاب میں مرحوم آیت اللہ بروجردی کے سیاسی اور سماجی حالات، رضاشاہ دور میں حجاب پر پابندی کے حالات اور مرحوم امام کی زندگی کے بعض واقعات بھی درج ہیں۔مرحوم آیت اللہ سید حسین موسوی کرمانی ایک کامیاب زندگی گزارنے کے بعد آج ۳۰جنوری ۲۰۱۴ کو صبح سویرے ۹۷ سال کی عمر میں دار فانی کو الوداع کہتے ہوئے جوار رحمت حق کی طرف کوچ کر گئے۔مرحوم کے تشییع جنازہ کے مراسم کے حوالے سے بعد میں خبر دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲